(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں صیہونی آبادکاروں نے سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے حکومتی بِل کے خلاف اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے اور اصلاحات کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں غیر قانونی ہزاروں صیہونی آبادکاروں نے آج حکومتی عدالتی اصلاحات کے خلاف یوم الغضب اور یوم مزاحمت منانے اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے سب سے مصروف ترین ایئر پورٹ بِن گوریان کی طرف جانے والے تمامراستے بلاک کردیے۔
حکومتی ہدایات پر صیہونی ریاست کی سیکیورٹی فورسز نے صیہونی آبادکاروں کو منتشر کرنے کےلئے واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیاگیا تاہم اس کے باوجود غیر قانونی صیہونی آبادکاربھی پولیس کے سامنے ڈٹ گئے۔
میں اسرائیلی پولیس نے ملک بھر میں یومِ مزاحمت کے موقع پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام اہم مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا دی۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے سخت گیر اتحاد کی جانب سے عدالتی اختیارات محدود کرنے والے بل کے ساتھ آگے بڑھنے کے فیصلے نے اسرائیل میں ایک گہری تقسیم کا در کھول دیا ہے۔