(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک قابض اور ناجائز ریاست ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کا استحصال کرتی آئی ہےاور جس کے فلسطینیوں کی جانب بڑھتے جارحانہ قدموں کو روکنے کے لیے مزاحمت جاری رہے گی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز برطانیہ کا مقبوضہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس پرلگائے جانے والے الزامات کے بعد پابندی کے فیصلے پرحماس کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں تحریک کے رہنما سمیع ابو زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض اور ناجائز ریاست اسرائیل کو وجود میں لانے والا برطانیہ جو اسرائیل کی طرفداری میں ہمیشہ آگے رہا ہے کا یہ اقدام مکمل طور پر متعصبانہ ہے۔
سمیع ابو زہری کا کہنا تھا کہ ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینیوں کو یہ حق ہے کہ اپنے وطن پر جبری قبضے کے خاتمے کےلیے مسلح مزاحمت کرے ایسی صورت میں برطانیہ کا یہ اقدام سراسر صہیونی بلیک میلنگ اوراس کے ناجائزمطالبات کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔
حماس رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک قابض اور ناجائز ریاست ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کا استحصال کر تی آئی ہےاور جس کے فلسطینیوں کی جانب بڑھتے جارحانہ قدموں کو روکنے کے لیے مزاحمت جاری رہے گی۔