(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ اورصالح العاروری نےخالدہ جرار کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جرار فلسطین کی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلسطینی کاز کے دفاع میں اپنی جانیں اور اپنی آزادی قربان کی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کی سیاسی تحریک پاپولر فرنٹ کی سرکردہ رہنمااور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرارکی صہیونی زندانوں سے دو برس بعد رہائی کے موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے خالدہ جرار کی ثابت قدمی اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں صبر و استقامت کے ساتھ دشمن کی جیل کے اندر اور باہر مجاھدانہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی جیلوں میں قید خواتین کا مسئلہ حماس اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی پہلی ترجیح ہے اور ان کو آزاد کرانے کے لیے کام کرنا ایک فرض ہے جسے تحریک ترک نہیں کرے گی۔
اسماعیل ہنیہ اور العاروری نےخالدہ جرار کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جرار فلسطین کی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلسطینی کاز کے دفاع میں اپنی جانیں اور اپنی آزادی قربان کی۔
واضح رہے کہ خالدہ جرارکی صہیونی قید میں دو برسوں کے دوران ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی تاہم خالدہ جرار کی بیٹی کی آخری رسومات میں ان کی شرکت کے لیےقومی و عالمی سطح پرصہیونی حکام پر پرزور دباؤ ڈالا گیا تھا۔