(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست میں حکومت سازی کیلئے 120 میں سے 61 سیٹیں درکار ہیں، نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں، حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی، یونائیٹڈ عرب پارٹی 4 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
قابض صیہونی ریات اسرائی میں پہلی مرتبہ یہ موقع آیا ہے کہ صیہونی ریاست کو حکومت سازی کیلئے عربوں کی حمایت کی ضرورت پڑگئی ہے، مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں اور یہ چار سیٹیں جس کی حمایت کریں گی وہ حکومت سازی میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں ، حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ حکومت سازی کیلئے 120 میں سے 61 سیٹیں درکار ہیں ۔