(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکا میں اسرائیل نواز لابی اے آئی پی اے سی کے تحت منعقد ہونے والی ویڈیو کانفرنس مٰیں مراکش کے وزیرخارجہ کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا گیاہے، اس کانفرنس میں امریکہ اور اسرائیل سے ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق امریکا کی سب سے طاقتور اسرائیل نواز لابی، امریکا اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی )اے آئی پی اے سی ) نے مراکش کے وزیر برائے امور خارجہ، ناصر بوریطہ کو امریکا کے شہر نیویارک میں6 مئی کو ہونےو الی ویڈیو کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے۔
مراکشی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس ویڈیو کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں اسرائیل اور امریکہ دونوں ممالک کی متعدد ممتاز شخصیات اور سیاستدان شرکت کریں گے۔
ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں اسرائیلی وزیر برائے قومی انفراسٹرکچر، توانائی اور پانی، اسرائیلی وزارت دفاع، پولیٹیکل ملٹری امور کے ڈائریکٹر، اور نوبل انرجی نارمن زومر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اے آئی پی اے سی اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسیز پر گہرے اثرو رسوخ رکھتی ہے اور اسرائیل اوراس کی پالیسیز پر کسی بھی تنقید کی سختی سے مخالفت کرتی ہے، اے آئی پی اے سی اسرائیل کی حمایت کیلئے امریکہ میں طاقتور طریقے سے لابنگ کرتی ہے اور ان لوگوں کی مذمت کرتی ہے جو اسرائیلیوں پر تنقیدکرنے کی ہمت کرتے ہیں یادوسروں کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پالیسز پر تنقید کے لیے تیار کرتے ہیں۔
اے آئی پی اے سی کی ہی سپورٹ سے امریکا اسرائیل کے ہر غیر قانونی اقدام کی حمایت کیلئے راضی ہوتا ہے، اے آئی پی اے سی کی سیاسی کاوشوں کی وجہ سے، امریکہ اسرائیل کا سب سے مضبوط حلیف رہا ہے، اپنی فوج کی مالی اعانت اور اس کے ساتھ کھڑا ہے مغربی کنارے کی غیرقانونی بستیوں میں توسیع کے پیچھے بھی یہی تنظیم تھی ۔