• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

سید علی گیلانی کے مشن کو جاری رکھیں گے، ڈاکٹر صابر ابو مریم

سید علی گیلانی نے ظلم کے خلاف جہاد اور مظلوموں کی حمایت کا جو راستہ اختیار کیا تھا وہ انبیائے کرام اور اولیاء اللہ کا راستہ ہے

جمعرات 01-09-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
سید علی گیلانی کے مشن کو جاری رکھیں گے، ڈاکٹر صابر ابو مریم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم انقلابی اور حریت رہنما تھے اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک طویل جدوجہد کا باب رقم کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام ندا بشارت کی میزبانی میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو انتھک جدوجہد اور بھارت کی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے اعزاز میں بابائے حریت کا لقب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پاکستان کے ساتھ اپنے والہانہ عشق، عقیدت، جذبہ اور محبت کا اظہار ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ لگا کر کیااوران کا یہ نعرہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے ظلم کے خلاف جہاد اور مظلوموں کی حمایت کا جو راستہ اختیار کیا تھا وہ انبیائے کرام اور اولیاء اللہ کا راستہ ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کو چاہیے کہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی اور اسکے نتیجے میں کشمیر کے مسئلہ کو پس پشت ڈالنے کے عوام پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت پاکستان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے تو پھر حکومتوں کو چاہیے کہ آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کریں۔

انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کشمیر کے پیغام کو گھر گھر میں عام کریں تا کہ کشمیر کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی اور مقامی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے۔

سیمینار سے معروف ہندو رہنما منو ج چوہان، سکھ رہنما سردار امر سنگھ خالصہ، مسیحی رہنما سیمیول سمیت دعا فاؤنڈیشن کی صدر ام کلثوم اور جامعہ کراچی کے طلباء نے خطاب کیا۔اس موقع پر عمران خالق، مولانا شہریار، علی رضا، قاسم خان، محمد حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Tags: بھارتڈاکٹر صابر ابو مریمسید علی گیلانیفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانقائد اعظم محمد علی جناحمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.