(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کی فوج نے صیہونی آبادکارکو فلسطین اور اردن کی سرحد کے ذریعے ملک میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اردنی فوج نے "جنوبی فوجی علاقے میں منگل کو فلسطین اور اردن کی سرحد پر ایک اسرائیلی شہری کی اردن کی سرزمین میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ، مبینہ جاسوس کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اردنی حکام کا کہنا ہے کہ اردنی فوج سرحدوں کی حفاظت اور دراندازی یا اسمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ جنوری 2020 میں اردن کی ایک عدالت نے مملکت میں دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک اسرائیلی کو 4 ماہ قید اور تقریباً 1500 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی، اسے اپنی سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔