(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) "حزب الامۃ” سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی سوڈان کی خاتون وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ یہ جماعت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو مسترد کرتی ہے اور اسے ملک وقوم کے اعلی ترین مفاد کے خلاف شمار کرتی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوڈان میں حکومت نے عوامی ردعمل اور اہم سیاسی حلقوں کی بھر پور مخالفت کے باوجود صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے منصوبے کی عملی کوششوں کے بعد آئندہ ماہ اکتوبر میں امن معائدہ پر دستخط کر نے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
معلومات کے مطابق سوڈان اسرائیل امن معاہدے پر دستخط کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں ہوگی جس میں شرکت کرنے والی شخصیات کے انتخاب کے لیے ابھی تک مشاورت جاری ہے۔تاہم توقع کی جارہی ہےکہ اس تقریب میں عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان، سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور امریکی صدر جو بائیڈن شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ حزب الامۃ” سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی سوڈان کی خاتون وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہ یہ جماعت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو مسترد کرتی ہے اور اسے ملک وقوم کے اعلی ترین مفاد کے خلاف شمار کرتی ہے۔