(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کی،۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، خواتین کی تذلیل اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، انسانیت سے عاری اور تشدد کرنے کے عادی فوجی اہلکاروں نے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے، ستم بالائے ستم یہ کہ لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے مقامی پولیس کے حوالے کردیں۔
شہدا کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔