(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چار روز میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگرد ی جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران غاصب فوج نے دو مزید کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔
حریت رہنماوں کا کہنا ہے ظلم و بربریت کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، حق خودارادیت کیلئے جنگ جاری رہے گی۔