• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیلی اسپائی ویئر کا عالمی سائیبر حملہ، پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے اثرات وسیع پیمانے پر ہو سکتے ہیں۔

پیر 08-12-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
اسرائیلی اسپائی ویئر کا عالمی سائیبر حملہ، پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر
0
SHARES
185
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو گوگل اور ایپل کی جانب سے ہنگامی تنبیہات جاری کی گئی ہیں جن میں ایک نہایت خطرناک سائبر حملے کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسمارٹ فونز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ انکشاف خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ ایپل نے تصدیق کی کہ یہ حملہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو متاثر کر چکا ہے تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد متاثر ہوئے یا اس حملے کے پیچھے کون سا نیٹ ورک یا گروہ سرگرم ہے۔

دوسری جانب گوگل نے واضح کیا کہ اس ہولناک سائبر حملے کے پیچھے قابض اسرائیلی کمپنی "انٹلیکسا” (Intellexa) کا ہاتھ ہے۔ گوگل کے مطابق متاثرین میں کئی عرب اور ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں جن میں سعودی عرب، مصر، تاجکستان اور پاکستان کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا۔

اگرچہ امریکہ نے پہلے ہی “انٹلیکسا” پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں مگر اس کے باوجود یہ قابض اسرائیلی کمپنی عالمی سطح پر اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھے ہوئے ہے۔

تحقیقات میں مزید ہولناک انکشافات

دی ہیکر نیوز نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کو ’’واٹس ایپ‘‘ کے ذریعے ایک مشکوک لنک بھیجا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ قابض اسرائیلی نیٹ ورک بدستور بدنیتی پر مبنی لنکس کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ تنبیہ ایک مشترکہ تحقیق کے بعد سامنے آئی جو اخبار ’’ہارٹز‘‘، ویب سائٹس Inside Story اور Inside Tech اور عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کی۔ اس تحقیق نے قابض اسرائیلی کمپنی کی جانب سے چلائی جانے والی جاسوسی کی متعدد سرگرمیوں کو بے نقاب کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران بھی اسی نوعیت کی کئی تنبیہات جاری ہو چکی ہیں جب اٹلی اور اسپین میں 80 سے زائد صحافیوں کو اسی طرح کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.