• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسیران کے لیے ظالمانہ سزائے موت قانون نسل پرستی کا عکاس ہے، اسپین

بین الاقوامی انسانی حقوق کی پامالی کے طور پر اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

بدھ 01-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسیران کے لیے ظالمانہ سزائے موت قانون نسل پرستی کا عکاس ہے، اسپین
0
SHARES
1
VIEWS

میڈرڈ- (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کے قانون کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قضیے کے حوالے سے ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیز قدم قرار دیا ہے۔

سانچیز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ سپین کی حکومت فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کو سختی سے مسترد کرتی ہے جسے حال ہی میں قابض اسرائیل کی کنیسٹ نے منظور کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ انصاف اور برابری کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ قانون کھلم کھلا عدم مساوات پر مبنی ہے کیونکہ اس کا اطلاق ان اسرائیلیوں پر نہیں ہوتا جو ممکنہ طور پر انہی جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، جو ان کے بقول قانونی معیارات میں ایک واضح دہرے پن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ہی جرم کے سامنے کھڑے ہیں لیکن اس کی دو الگ الگ سزائیں دی جا رہی ہیں جسے کسی صورت انصاف قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی نظر میں یہ قدم اپارتھائیڈ یعنی بدترین نسل پرستانہ نظام کو مزید جڑ پکڑنے کی جانب ایک بڑھتا ہوا رجحان ہے۔

سپین کے وزیراعظم نے اپنے بیان کے اختتام پر عالمی برادری کے متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور اپیل کی کہ ایسے اقدامات پر خاموشی اختیار نہ کی جائے۔

Tags: death penalty lawHuman Rightsinternational condemnationIsraeli policiesPalestinian PrisonersSpain statement
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.