• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری

حملے کا مقصد مزاحمتی تنظیموں کے اہم مقامات کو نشانہ بنانا بتایا جا رہا ہے۔

جمعہ 28-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی جنوبی لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوب لبنان کے مختلف علاقوں پر کئی خوفناک فضائی حملے کیے۔ یہ نیا جارحانہ اشتعال اس وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ جنگ بندی کے معاہدے کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے، مگر قابض اسرائیل مسلسل اس معاہدے کو روندتا چلا آ رہا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بمباری کا زیادہ تر نشانہ جزین کے علاقے میں واقع محمودیہ اور الجرمق تھے۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے اقلیم التفاح کی چوٹیوں کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ القاطرانی اور الجبور کی چوٹیوں پر بھی بم برسائے گئے۔

لبنانی سرکاری ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے الوزانی کے مضافات میں کھیتوں میں کام کرتے کسانوں پر براہ راست فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی جنگی طیارے الہرمَل شہر کے اوپر درمیانی بلندی پر مسلسل پرواز کرتے رہے جس سے جنوبی فضاؤں میں شدید عسکری کشیدگی برقرار رہی۔

گزشتہ برس جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے قابض اسرائیل نے معاہدے کی روزانہ بنیاد پر خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران حزب اللہ کی جانب سے کسی قسم کا جوابی حملہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی یونفیل مشن کے مطابق سنہ 2024 کے ستائیس نومبر کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے قابض اسرائیل دس ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار ایک نہایت ہولناک حقیقت آشکار کرتے ہیں۔ قابض اسرائیل کی ان لگاتار جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال میں 331 لبنانی شہری شہید جبکہ 945 زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار خطے میں قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی سفاکیت اور مسلسل اشتعال انگیزی کی واضح علامت ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.