(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آگاہی مہم میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف صہیونی ریاست کی مصنوعات کےمکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جس کے نتائج کی صورت میں اسرائیل کو معاشی میدان میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہومز میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی تنظیموں کے ساتھ مقامی شہریوں نے بھی بڑھ چحڑ کر حصہ لیا۔
اسٹاک ہومز میں فلسطین سے متعلق اس آگاہی مہم کےانعقاد کا مقصد سوئیڈش شہریوں میں قابض ریاست اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور فلسطینی باشندوں پر مظالم کو بے نقاب کرنا تھا۔
اس آگاہی مہم میں شہریوں اور سماجی کارکنان نے لوگوں میں فلسطین سے آگاہی کے پمفلٹس بانٹےجس میں نہتے شہریوں کے ساتھ صہیونی انسانیت سوز سلوک کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینوں پر قبضے کے بعد غیر قانونی نئی آبادیوں کی تعمیرات کی تفصیلات عوام تک پہنچائیں، آگاہی مہم میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف صہیونی ریاست کی مصنوعات کےمکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جس کے نتائج کی صورت میں اسرائیل کو معاشی میدان میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔