(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) موسٰی ابو مرزوق نے بیان میں کہا ہے کہ جو اطلاع دی گئی ہے وہ پرانی ہے، اور اس کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس طرح کی رپورٹوں کامجموعی طور پرحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سےایک تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک کے سیاسی شعبے کے رکن موسٰی ابو مرزوق نے واضح کیا ہے کہ حماس کی سوڈان میں کسی قسم کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے۔
موسٰی ابو مرزوق نے بیان میں کہا ہے کہ جو اطلاع دی گئی ہے وہ پرانی ہے، اور اس کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی رپورٹوں کامجموعی طور پرحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحریک حماس کی یہ تردید سوڈان کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد سوڈانی حکام کے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ روابط کے خاتمے اور آمر حاکم عمر البشیر کی برطرفی کے بعد عوامی فنڈز کی وصولی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے کاروباری اداروں کے اثاثوں کو ضبط کیے جانے کی خبر کے بعد سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس سوڈان متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے بعدسابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں ابراہیمی معاہدے کے تحت قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والا چوتھااسلامی ملک بن چکا ہے۔