• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے خفیہ اہلکاروں کو وادی میں متعین کردیا

بدھ 20-10-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
سری نگر: قابض بھارتی فوج نے خفیہ اہلکاروں کو وادی میں متعین کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ ناکے لگے ہوئے ہیں، پوچھ گوچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران صرف ضلع پلوامہ میں 28 بے گناہ و نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کےمطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے کشمیر پر مکمل کنٹرول اور مزاحمت کاروں کو کارروائیوں سے روکنے کےلئے کمشیر کے مختلف علاقوں میں خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو متعین کردیا ہےجو قابض فورسز کی 9 روز سے جاری غیر انسانی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کے نام پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس، این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگر پیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو متعین کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے پہلے ہی سے موجود ہیں لیکن اب نیشنل سکیورٹی گارڈز کے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے مقبوضہ وادی میں پہنچ گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ ناکے لگے ہوئے ہیں، پوچھ گوچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران صرف ضلع پلوامہ میں 28 بے گناہ و نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔

Tags: بھارتی خفیہ اہلکاربھارتی فوجسری نگرمقبوضہ کشمیرمقبوضہ وادی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.