• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی شہری پر اسرائیلی دباؤ، گھر کا ایک حصہ زبردستی مسمار

قابض اسرائیلی حکام نے سلوان کے ایک فلسطینی شہری کو اپنے گھر کا حصہ خود مسمار کرنے کا حکم دیا۔

ہفتہ 07-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی شہری پر اسرائیلی دباؤ، گھر کا ایک حصہ زبردستی مسمار
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس کے ایک شہری کو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبہ سلوان میں اپنے گھر کے ایک کمرے کو جبری طور پر مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ قابض اسرائیلی بلدیہ نے مقدسی شہری جلال الطویل کو قصبہ سلوان کے محلہ البستان میں واقع اپنے گھر سے ملحق ایک کمرے کی خود مسماری پر مجبور کیا، جب کہ جواز یہ گھڑا گیا کہ تعمیر بغیر اجازت نامے کے کیاگیا تھا۔

مرکز کے مطابق یہ مکان تقریباً 40 برس سے قائم تھا، جب کہ مسمار کیے گئے کمرے کا رقبہ 30 مربع میٹر تھا۔

قابض اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے اہلیان مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف جبری انہدام، گھروں کی پالیسی بدستور جاری ہے، دوسری جانب فلسطینی باشندوں کو تعمیراتی اجازت نامے جاری کرنے سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً 1100 فلسطینی شہید، 10 ہزار سے زائد زخمی جب کہ 9 ہزار 350 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Tags: CivilianHardshipForcedEvictionHomeDemolitionHumanRightsIsraeliOccupationOccupiedPalestinePalestinianHomesPalestinianRightsSilwanwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.