(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی باشندے محمد عادل کو صیہونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 35 سال قید کی سزا دی تھی۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطین قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپور ٹ کے مطابق قلقیلیہ کے رہائشی 58 سالہ محمد عاد ل داؤد جو کہ جلبوع جیل میں صیہونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں سزا کاٹ رہا ہے قابض صیہونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد عادل داؤد گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اقسام کے امراض کا شکار ہے جس میں گردوں اور جگر کی بیماری قابل زکر ہے۔
فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں اور محمد عادل کے گھرانے کی جانب سے متعدد مرتبہ اس کی صحت کے حوالے سے صیہونی جیل حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث گذشتہ روز اس کی حالت انہتائی تشویشناک ہونے کے باعث اسپتال منتقل یا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محمد عادل کی حالت انہتائی تشویشناک ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ۔