(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے معروف اخبار کے مطابق صیہونی فوج نے بیت الحنون میں بم حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے کے باوجود وہاں کے مکینوں کے انخلا کا حکم نہیں دیا تھا۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار "ہارتیز "نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی کے مہینے میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کیے گئے فضائی حملوں میں چھ شہریوں کی شہادت کو خفیہ رکھا ، اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج کو اطلاع ملی تھی کی اس علاقے میں بم حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن اطلاع ملنے کے باوجود وہاں کے مکینوں کے انخلا کا حکم نہیں دیا تھا اور وہاں وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت ایک شخص ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے تھے۔
اس واقعے کی فوج کی طرف سے تفتیش کی گئی تھی مگر اسے رائے عامہ میں افشا نہیں کیا گیا تھا جبکہ تفتیش کےبعد آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے چند معمولی فوجی افسران کو عہدوں ے بر طرف کرنے کے بعد دوبارہ سے مقرر کر دیا گیا تھا۔