(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسندآباد کار دمشق گیٹ سے داخل ہوئے جسے باب العمود گیٹ بھی کہا جاتا ہے اور مسجد کے صحن میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کے دوران عرب مخالف نعروں کے ذریعے فلسطینیوں کو مشتعل کر نے کی کوششی کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں شر پسنداسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصٰی کے صحنوں میں توڑ پھوڑ کی اورقابض فوج کے تحفظ میں فلسطینی نمازیوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔
صہیونی شر پسندآباد کار دمشق گیٹ سے داخل ہوئے جسے باب العمود گیٹ بھی کہا جاتا ہے اور مسجد کے صحنوں میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کے دوران عرب مخالف نعروں کے ذریعے فلسطینیوں کو مشتعل کر نے کی کوششیں جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ مسجد اقصٰی کےمنتظمین کی جانب سے بار بار اعتراضات اور متنبہ کر نے کے باوجود اسرائیلی قابض حکام 2003 سےصہیونی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کومسجد اقصٰی جو اسلام کا تیسرا اور مقدس ترین مقام ہےمیں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور فلسطینیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر مجبور کرتے ہیں۔