• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی  فضائیہ کا شامی ائیر پورٹ پر حملہ، پروازیں معطل

ہفتہ 11-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی  فضائیہ کا شامی ائیر پورٹ پر حملہ، پروازیں معطل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہوائی اڈہ اسرائیلی بمباری سے متاثر ہواجس کے باعث تمام پروازیں کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنی پڑیں اور کچھ پروازوں کو حلب کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک شام کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے مصدقہ رپورٹ جاری کی ہےجس کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے رن وے کوشدید متاثر کیا ہے جس کے باعث اس ایئر پورٹ سے  پروازوں کو  فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہوائی اڈہ اسرائیلی بمباری سے متاثر ہواجس کے باعث تمام پروازیں کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنی پڑیں اور کچھ پروازوں کو حلب کے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی دشمن نےشام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان کی سمت بھی میزائل داغےجو جنوبی علاقوں میں گرےجس سے کچھ تباہی ہوئی ہے تاہم شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام  نے ان میزائلوں کا مقابلہ کیا اور اس کا جواب دیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔

Tags: حلبدمشقشامی ائیر پورٹشامی وزارتِ ٹرانسپورٹصہیونی فضائیہملک شاموادی گولان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.