(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے رکن ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی عدالت عظمیٰ کے گیارہ ججز میں سے دس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی کے رہنما آریہ دیری جو وزیر داخلہ اور صحت کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں انھیں ماضی میں ٹیکس چوری کے الزام میں سزاسنائی گئی تھی اس لئے وہ عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو پر آریہ دیری کو کابینہ سے ہٹانے اور ان کی مخلوط حکومت کو ممکنہ طور پر غیر مستحکم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔