(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ شیخ جراح سےفلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے سے نہ صرف تناؤ و تنازع جنم لے سکتا ہے بلکہ دوبارہ جنگ چھڑنے کے بھی امکانات ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کےامریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کی جانب نے سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اس وقت سب سے اہم معاملہ غزہ میں جنگ بندی، غرب اردن اور القدس میں امن کی بنیاد رکھنا ہے جبکہ بیت المقدس کےعلاقے الشیخ جراح سےفلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے سے نہ صرف تناؤ و تنازع جنم لے سکتا ہے بلکہ دوبارہ جنگ چھڑنے کے بھی امکانات ہیں ۔
خیال رہےکہ قابض فوج نے رمضان المبارک کے آخری مقدس ایام میں فلسطینی خاندانوں کومشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے بے دخل کرنے اور مسجد اقصٰی میں روزے داروں پرانتہا پسندانہ کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی علاقوں میں کشیدگی پھیلنا شروع ہوگئی تھی جس کے جواب میں غزہ کی پٹی سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے تھے جس کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل میں لڑائی شروع ہوگئی تھی جو گیارہ روز تک جاری رہی تھی۔