• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 7 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ پر صہیونی تسلط کی کوششیں خطرناک: شیخ عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل براہ راست مسجد کے انتظامی امور میں مداخلت کر رہا ہے اور مسلسل 36 دنوں سے بندش برقرار رکھ کر وہاں اپنی خودساختہ حاکمیت اور تسلط مسلط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے

ہفتہ 04-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ پر صہیونی تسلط کی کوششیں خطرناک: شیخ عکرمہ صبری
0
SHARES
21
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل براہ راست مسجد کے انتظامی امور میں مداخلت کر رہا ہے اور مسلسل 36 دنوں سے بندش برقرار رکھ کر وہاں اپنی خودساختہ حاکمیت اور تسلط مسلط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کی بلا جواز بندش کے تسلسل اور ماہِ رمضان المبارک کے دوران لاکھوں مسلمانوں کو اس مقدس مقام پر نماز کی ادائیگی سے محروم کیے جانے پر گہرے دکھ اور کرب کا اظہار کیا۔

خطیبِ اقصیٰ نے مسجد کی بندش کے حوالے سے قابض اسرائیل کے سکیورٹی بہانوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطین کی دیگر مساجد اور بازار کھلے ہوئے ہیں، انہوں نے شرعی اور مذہبی نقطہ نظر سے مسجد اقصیٰ کی بندش کے ناجائز ہونے کے موقف کا اعادہ کیا۔

شیخ عکرمہ صبری نے عرب اور اسلامی ممالک کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے متحرک ہوں تاکہ نمازیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے کھلوائے جا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر سخت زور دیا کہ القدس شہر کی اہمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسی ہے، اور مسجد اقصیٰ کا مقام مسجد حرام جیسا ہی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ القدس محض فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا اثاثہ ہے۔

Tags: Al-Aqsa MosqueIsrael Palestine conflictIsraeli OccupationJerusalem ConflictMiddle East TensionPalestinian heritagereligious rightsSheikh Akram Sabri
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.