(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر ملکی ذرائع سے حاصل رپورٹس میں بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بعض علاقوں میں اسرائیلی ایئر فورس کے حملوں میں تباہ ہونے والے اسلحہ کے ڈپو دوبارہ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے شام میں اردن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں لبنان کی حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کر کے گولہ بارود کے گودام ‘کئی اہم ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔
صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل پر حملے کی تیار کر رکھی تھی جس میں ایران سے بری اور بحری راستوں کے ذریعے شام میں گولان کی پہاڑیوں تک پہنچائے جانے والے اسلحہ کو استعمال کرنا تھا۔
غیر ملکی ذرائع سے حاصل رپورٹس میں بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بعض علاقوں میں اسرائیلی ایئر فورس کے حملوں میں تباہ ہونے والے اسلحہ کے ڈپو دوبارہ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔