(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شام نے اسرائیل پر الزام عائد کیاہے کہ صہیونی فوجیوں نے گولان کی پہاڑیوں سے جو کہ غیرقانونی طور پر اسرائیل کے قبضے میں ہیں دمشق کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا جسے شامی فوجیوں نے ناکام بناتے ہوئے شہری آبادی کو نقصان سے بچالیا۔
ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے ملک شام پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دمشق کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ شام کی جانب سے صہیونی ریاست پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے گولان کی پہاڑیوں سے جو کہ غیرقانونی طور پر اسرائیل کے قبضے میں ہیں دمشق کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا جسے شامی فوجیوں نے ناکام بناتے ہوئے شہری آبادی کو نقصان سے بچالیا۔
اسرائیل نے شام کی جانب سے میزائل حملے کے الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے رواں برس عسکریت پسند جماعت حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے نام پر متعدد حملے کیے ہیں۔