(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شیخ جرح میں گھروں سے بے دخل کیے جانے پرفلسطینی اپنے گھروں کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ قابض فوج وحشیانہ تشدد میں فلسطینی مردوں، خواتین، اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح کے مقام پر گذشتہ کچھ ہفتوں سے اسرائیلی غاصب فوج اور مقامی فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شدیدزخمی ہوئے ہیں اور متعدد پر صہیونی فوج نےسر عام بد ترین تشدد کیا ہے جس میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اس کے سر پر پیر رکھے جب وہ شیخ جرح میں اپنے گھر کا دفاع کرتے ہوئے احتجاج کا حصہ تھا ۔
مظلوم فلسطینی گھروں سے بے دخل کیے جانے پر اپنے گھروں کا دفاع کر رہے ہیں اور قابض فوج کے وحشیانہ تشدد میں فلسطینی مردوں ، خواتین ، اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ صہیونی حکام اس علاقے میں موجودرہائشی فلسطینیوں کوبے بنیاد الزامات کی پاداش میں طاقت کےبے دریغ استعمال کے ذریعے وہاں سے نکال باہر کرنا چاہتےہیں دوسری جانب فلسطینی اپنے آبائی گھروں کو کسی حال میں چھوڑنے کے لیےتیار نہیں ہیں۔