(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید کے بھائی غسان بنات کاکہنا ہے کہ اپنے بھائی کا خون رائےگاں نہیں جانے دیں گے ا ور قاتلوں کو کٹہرے میں لانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی نقاد اور رہنما شہید نزاربنات کے اہل خانہ کی جانب سے ایک پریس بیانجاری کیا گیا جس میں شہید کے خاندان نے فلسطینی اتھارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہید کے کیس کی تحقیقات کو رکوانے کیلیے اتھارٹی کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے اور انہیں مختلف ذرائع سے نامعلوم افراد کی جانب سے کیس بند کر نے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کا پورا خاندان اس بات پر متفق ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ عدالتی کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔
شہید کے بھائی غسان بنات کاکہنا ہے کہ اپنے بھائی کا خون رائےگاں نہیں جانے دیں گے ا ور قاتلوں کو کٹہرے میں لانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گےانہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے دوسری فلسطینی تنظیموں کےتعاون سے مقامی عدالت میں نزار بنات کے قاتلوں کے خلاف تحقیقات کی کوششیں شروع کی ہیں۔