• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شہید فلسطینی قیدی کے ساتھی پر صہیونی جیل انتظامیہ کا تشدد

جمعہ 19-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
شہید فلسطینی قیدی کے ساتھی پر صہیونی جیل انتظامیہ کا تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیم  پاپولر فرنٹ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سامی العمور کی حراست کے دوران شہادت اور ان کے ساتھی  پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی میں صہیونی قید کے دوران فلسطینی قیدی سامی العمور کی دوران حراست صہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہادت ہو گئی ۔

اسرائیل کی صہیونی قید میں شہادت سے قبل  اسیر کے ساتھی جمیل عنکوش نے قیدی یونٹ کی انتظامیہ سے بارہا سامی العمور  کی دل کی تکلیف کے باعث بگڑتی حالت کی نشاندہی کی تھی تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد کو نظر انداز کر نے پر یونٹ میں احتجاج کیا اور اپنے یونٹ میں واپسی پر عنکوش کے خلاف شدید  کریک ڈاؤن کیا ،صہیونی فوج نے  غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایااورقیدی کے مسلسل احتجاج کے باوجود ان کے ساتھی سامی العمور کو موقع پر ہسپتال منتقل نہ کیا گیا جس کے باعث اسیر جان کی بازی ہار گیا۔

فلسطینی تنظیم  پاپولر فرنٹ تنظیم جس پر صہیونی حکام نے دہشت گردی کا الزام لگا کر پابندی عائد کر دی ہے کی جانب سے قابض ریاست کوشہید سامی العمور کے قتل اور شدید زخمی انکے ساتھی  عنکوش کی زندگی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایاہے، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سامی العمور کی حراست کے دوران شہادت اور ان کے ساتھی  پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیں۔

Tags: انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںسامی العمورشہید فلسطینی قیدیصہیونی جیل انتظامیہصہیونیئزمفلسطینی تنظیم  پاپولر فرنٹمقبوضہ فلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.