• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دیوار براق پر آبادکاروں کا دھاوا، بیت المقدس میں اشتعال

صہیونی آبادکاروں نے دیوارِ براق پر دھاوا بول کر مقبوضہ بیت المقدس میں امن خراب کیا۔

پیر 15-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
دیوار براق پر آبادکاروں کا دھاوا، بیت المقدس میں اشتعال
0
SHARES
12
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع دیوار براق پر اتوار کی شام سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا۔ یہ اشتعال انگیز یلغار اس موقع پر کی گئی جسے عبرانی روایات میں نام نہاد عید الحانوکاہ کہا جاتا ہے۔ اسی دوران مقبوضہ بیت المقدس میں باب الخلیل کی فصیل پر نسل پرستانہ اور یہودیانے پر مبنی نعروں کی لائٹس لگائی گئیں۔

بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی بلدیہ القدس کے سربراہ ایک سابق اسرائیلی قیدی اور متعدد یہودی ربیوں کے ہمراہ دیوا براق میں داخل ہوئے۔ یہ مقام مسجد اقصیٰ سے متصل ہے۔ یہ دھاوا نام نہاد عید الانوار الحانوکاہ کی آمد سے قبل کیا گیا جو کل سے شروع ہو کر آٹھ دن تک جاری رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکار گروہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الخلیل کی فصیل پر یہودیانے کے نعرے روشن کیے۔ یہ اقدام نام نہاد عید الحانوکاہ کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ انجام دیا گیا۔

اسی تناظر میں آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے باب الجديد کے چوک میں ڈیوڈ اسٹاراور شمعدان کے مجسمے نصب کیے۔ یہ سب کچھ یہودی تہوار کی آمد سے عین قبل کیا گیا۔

بیت المقدس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ دیوار البراق پر دھاوے کا مقصد نام نہاد عید الانوار الحانوکاہ کے آٹھ دنوں میں جلائی جانے والی پہلی شمع کو روشن کرنا تھا اور یہ سب کچھ مسجد اقصیٰ المبارک کے اطراف میں دانستہ طور پر کیا گیا۔

ادھر اس کے ساتھ ساتھ صہیونی آبادکار تنظیموں نے مسجد اقصیٰ المبارک پر دھاووں کی اپنی اپیلیں تیز کر دی ہیں تاکہ کل سے شروع ہونے والی نام نہاد عید الحانوکاہ کے دوران مسلسل آٹھ دن تک اشتعال انگیز داخلے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ الحانوکاہ کو یہودی عقائد میں نام نہاد ہیکل سے گہرا تعلق حاصل ہے۔ توراتی بیانیے کے مطابق اس تہوار میں مبینہ ہیکل کی تعمیر اور قیام کی یاد منائی جاتی ہے۔ شمعدان اس تہوار کی نمایاں ترین علامت سمجھا جاتا ہے جس کی ایک نئی شمع آٹھوں دن مسلسل روشن کی جاتی ہے۔ فلسطینی عوام اس تمام عمل کو مقبوضہ بیت المقدس کی یہودیانے کی منظم سازش اور قابض اسرائیل کی سفاکیت کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.