• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

  صہیونی ریاست کو آسانی سے نشانہ بنانے والاڈرون تیار کرلیا، ایران

ایران نے ایک لمبے دورانیے تک پرواز کرنے والا خودکش جہاز تیار کیا ہے جس کی مدد سے تل ابیب اور حیفا تک کامیابی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے

بدھ 14-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
  صہیونی ریاست کو آسانی سے نشانہ بنانے والاڈرون تیار کرلیا، ایران
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس کے انجینئرز نے طویل  دورانیے تک پرواز کرنے والا خودکش جہاز تیار کیا ہے جس کی مدد سے صہیونی ریاست کے دو شہرتل ابیب اور حیفا کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے جنرل کیومرث حیدری نےبتایا ہے کہ ان کے انجینئرز کا تیار کردہ طویل  دورانیے تک پرواز کرنے والا خودکش جہاز ‘عرش-2’ ڈرون طیارہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے دو  شہروں تل ابیب اور حیفا کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ نے ایران کی بری فوج کے سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے ایک لمبے دورانیے تک پرواز کرنے والا خودکش جہاز تیار کیا ہے جس کی مدد سے تل ابیب اور حیفا تک کامیابی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت پر اسرائیلی وفد سے ملاقات کا الزام، عدالت کا جنرل (ر) امجد شعیب کو نوٹس

انھوں نے بتایا ہے کہ  یہ ڈرون طیارہ عرش 1 کو بہتر بنا کر ڈویلپ کیا گیا ہے اسی لیے اس ڈرون کا نام عرش 2 رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں، ایرانی ٹیلی ویژن نے مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری کے ایک خفیہ زیر زمین فوجی اڈے کے دورے کے بارے میں ایک رپورٹ نشر کی، جو مختلف استعمال کے ڈرونز کے لیے مختص تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بیس سینکڑوں میٹر زیر زمین ہے اور یہ ملک کے مغرب میں زگروس پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اور اس کے اندر 100 سے زیادہ جنگی ڈرون، جاسوسی اور نگرانی کرنے والے طیارے موجود ہیں۔

ایران کے روایتی دشمن امریکا اور اسرائیل اس سے قبل اس پر یہ الزام عاید کر چکے ہیں کہ وہ خلیج میں امریکی افواج اور اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملے کے لیے ڈرون اور میزائل استعمال کر رہا ہے۔واشنگٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے روس کو "سیکڑوں ڈرون” بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے مگر تہران نے اس الزام کو "بے بنیاد” قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

Tags: اسرائیلایرانپاسداران انقلابصہیونیکیومرث حیدریمیجر جنرل محمد باقری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.