(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہلال احمر کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک تیسرے شہری کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،گرفتار زخمی فلسطینی کے نام و پتے کے حوالے سے صہیونی فوج کی جانب سے تاحال کسی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکا رکیا جارہا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کیجانب سے جنوبی حصے میں واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر اس وقت فائرنگ کر کے 3 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا گیا جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ فلسطین: صہیونی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی مزدور زخمی
انسانی فلاح و بہبود کی بین الاقوامی تنظیم ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے چیک پؤائنٹ سے گزر نے والے 3 شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم مسلح صہیونی اہلکاروں نے چوکی کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا اور ہمارے رضاکاروں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا، بعد ازاں 2 زخمی فلسطینیوں کو رضاکاروں کے حوالے کر دیا گیا جنہیں فوری طبی امداد دی کیلیے رفیدیا کے سرکاری ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا۔
ہلال احمر کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک تیسرے شہری کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،گرفتار زخمی فلسطینی کے نام و پتے کے حوالے سے صہیونی فوج کی جانب سے تاحال کسی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکا رکیا جارہا ہے۔