(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ (وحدة الظل) شیڈویونٹ کے سپاہی لاشوں کی حفاظت نہیں کرتے ہیں ،اسرائیلی فوجی ہماری قید میں ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمت تنظیم حماس کے رہنما علی العمودی نے غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں قید اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی شیڈو یونٹ کی نگرانی میں ہیں ، ہمارے سپاہی لاشوں کی حفاظت نہیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں، اسرائیلی وزیر
غزہ میں اغوا ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ جنگ میں مارے جاچکے اغواہونےوالے فوجیوں کے اہلخانہ سے صہیونی فوج جھوٹ بولتی ہے
انھوں نے کہا کہ ان فوجیوں کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی آزادی نہیں دی جائے ۔
واضح رہے کہ شیڈو یونٹ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک خصوصی یونٹ ہے جس کی ذمہ داری اغواشدہ اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت اور ان کو اسرائیل کے جدید ترین ٹیکنالوجی اور جاسوسوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔