• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی عدالت میں عدم ثبوت کے باوجود فلسطینی سماجی کارکن کو سزا

حالابی کو حماس کی معاونت کرنے اور خیراتی ادارے  کے نام پر لاکھوں شیکل غیر قانونی طورپر منتقل کرنے کے الزام میں چھ سال قبل گرفتار کیا تھا۔

جمعرات 16-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
صہیونی عدالت میں عدم ثبوت کے باوجود فلسطینی سماجی کارکن کو سزا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی کی خفیہ ایجنسی نے غزہ میں امریکی خیراتی ادارے کے لئے کام کرنےوالے فلسطینی شہری کو دہشتگردی میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدم ثبوت  کے باوجود صہیونی عدالت نےسزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ ایجنسی شاباک  نے ورلڈ ویژن نامی امریکی خیراتی ادارے کے سربراہ 52 سالہ محمد الحالابی کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی معاونت کرنے اور خیراتی ادارے  کے نام پر لاکھوں شیکل غیر قانونی طورپر منتقل کرنے کے الزام میں چھ سال قبل گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی جیل سے فلسطینی سماجی کارکن اور دانشور کا بیٹا 21 ماہ بعد رہا

قابض صہیونی ریاست کے جنوبی شہر بیر شیبہ کی ضلعی عدالت نے گذشتہ روز محمد الحالابی کو دہشتگردی کے الزامات میں سے ایک کے علاوہ باقی سب پر مجرم قرار دیا ہے۔

شاباک نے اپنی انکوائری رپورٹ میں بتایا ہے کہ محمد الحالابی سنہ 2004 میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے بھرتی کیا تھا۔ اس کے ہینڈلرز نے بعد میں اسے "ایک بین الاقوامی تنظیم میں اثر و رسوخ حاصل کرنے” کے لیے ورلڈ وژن میں بھیجا تھا جہاں سے انھوں نے اسرائیلی  کے خلاف مزاحمتی تنظیموں کو لاکھوں شیکل غیر قانونی منتقل کئے ۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ویژن نامی امریکی خیراتی ادارے نے صہیونی  عدالت کے غیر قانونی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد الحالابی کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدامات میں  ملوث نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ محمد الحالابی پر الزامات تھے کے انھوں  نے دہشتگرد تنظیم کی رکنیت، دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت، دشمن کو معلومات منتقل کی تھیں ، دوسری جانب  محمد الجلبی کی گرفتاری کے بعد آزاد آڈیٹرز اور آسٹریلوی حکومت کو غلط کام یا فنڈز کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Tags: شاباکصہیونی عدالتغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.