(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصر صہیونی ریاستی سرپرستی میں آبادکاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہودی مذہب کے مطابق نام نہاد "عبرانی سال نو کے دن” کے موقع پرریاستی سرپرستی میں انتہا پسند صہیونی رہنماؤ کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ پر ہونے والی حالیہ بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں "انتہا پسندی اور خطرناک پیشرفت ہے "۔
یہ بھی پڑھیے
مسجد اقصیٰ کی پکار پر لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی، مزاحمتی دھڑوں کا مشترکہ اعلان
وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، جو کہ یہودی انتہا پسند عناصر اسرائیلی قابض افواج کے پیش نظر مقدس مقام کے خلاف کرتے ہیں۔”انہوں نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کے تسلسل، فلسطینی عبادت گزاروں کی نقل و حرکت اور ان کی مذہبی رسومات کی انجام دہی پر پابندیاں عائد کرنے اور القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کی ہے۔
بیان کے مطابق زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ کوششیں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ایک خطرناک پیش رفت ہے جو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل اور دو ریاستی حل کے حصول کے امکانات کو کمزور کر دیتا ہے۔