• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونیوں نے صدر عباس کی اقوام متحدہ  میں تقریر کے بعد کشیدگی کو ہوا دی ہے، فلسطینی رہنما

منگل 28-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونیوں نے صدر عباس کی اقوام متحدہ  میں تقریر کے بعد کشیدگی کو ہوا دی ہے، فلسطینی رہنما
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں صیہونیوں کو خبردار کیا تھا کہ سبھی آپشن فلسطینیوں کی میز پر ہیں اور صیہونی حکومت ہمیشہ فلسطینیوں کے سینے پر سوار رہ کر ان کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نےاپنے بیان میں  کہاہے  کہ حالات میں تیزی سے تبدیلی  کے باعث ضروری ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونیوں کے بڑھتے جرائم کو لگام دی جائے۔

ابو یوسف نے کہا کہ صیہونیوں کی پیدا کردہ کشیدگی اور انکے ذریعے ہونے والا فلسطینیوں کا خون خرابہ اس بات کا متقاضی ہے کہ مؤثر انداز میں اس پر نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ کیا جائے اور صیہونی حکومت کو مزید جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لئے اُس پر فوری دباؤ بنایا جائے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نےواضح کیا کہ صیہونیوں کی انتہا پسند حکمراں جماعت کی بنیادی پالیسی، اشتعال انگیزی پر استوار ہےجبکہ صیہونیوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی تقریر کے بعد کشیدگی کو ہوا دی ہے۔

واضح رہے کہ صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں صیہونیوں کو خبردار کیا تھا کہ سبھی آپشن فلسطینیوں کی میز پر ہیں اور صیہونی حکومت ہمیشہ فلسطینیوں کے سینے پر سوار رہ کر ان کا گلا نہیں گھونٹ سکتی۔

Tags: اقوام متحدہصدر عباسصہیونیئزمفلسطینی رہنمامقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.