(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں2021کے جنوری اور جون کے درمیان میں رپورٹ کیے جانے والے 416 واقعات میں سے تقریباً 139 واقعات جن میں توڑ پھوڑ کے ذریعے فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانا، پتھراؤ، اور فلسطینیوں پر حملوں میں اس تنظیم کا نام سر فہرست ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزعلی الصبح مقبوضہ فلسطین میں پرائس ٹیگ نامی ایک فلسطین مخالف یہودی گروپ کے شر پسندعناصر نے ء 1948کے علاقے ام الفہم قصبے میں نسل پرستانہ علامتوں کے ساتھ فلسطینیوں کے گھروں کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے ڈیوڈ اسٹار اور نو شاخوں والی موم بتیوں کی تصاویر سمیت عرب مخالف نعرے لکھ دیے۔
پرائس ٹیگ ایک فلسطینی مخالف یہودی گروپ ہے جو مقبوضہ علاقوں اور گرین لائن میں فلسطینیوں پر معمول کے مطابق حملے کرتا ہےجبکہ قابض صہیونی حکام اب بھی اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکاری ہے اور اسے صرف غاصبوں کا گروہ سمجھتی ہے۔
فلسطین میں2021کے جنوری اور جون کے درمیان میں رپورٹ کیے جانے والے 416 واقعات میں سے تقریباً 139 واقعات جن میں توڑ پھوڑ کے ذریعے فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانا، پتھراؤ، اور فلسطینیوں پر حملوں میں اس تنظیم کا نام سر فہرست ہے۔