(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی ریاست ویانا میں مذاکرات کی بحالی کی ان نشستوں سے متعلق ایران نے کہا ہے کہ پچھلے مذاکرات میں پیش کردہ تجاویز کو دوبارہ زیرِبحث لایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انہوں نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا ہے اور کہا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری قیمت ادا کر نی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران کےمختلف ممالک کے ساتھ ایٹمی معالات پرامریکی ریاست ویانا میں مذاکرات جاری ہیں جس میں اسرائیل کے دفاعی و انٹیلی جنس حکام بھی موجود ہیں البتہ مذاکرات کی بحالی کی ان نشستوں سے متعلق ایران نے کہا ہے کہ پچھلے مذاکرات میں پیش کردہ تجاویز کو دوبارہ زیرِبحث لایا جاسکتا ہے۔
نفتالی بینیٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں مطلوبہ نتائج کیلیے سختی پیدا کریں اور ایک مضبوط لائحہ عمل اختیار کرےجوایران پر واضح کر دے کہ وہ ایک ہی وقت میں یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات نہیں کر سکتا۔