(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں قید کئی سال سے بے گناہ فلسطینی نے اپنی رہائی کو آخر ی خواہش کا نام دیا ہےجبکہ جیل سے آزادی نہ ملنے کی صورت میں اسیر نے بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیل کی صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت بغیر مقدمے اور کسی الزام کے سزا کاٹنے والے اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال121 ویں روز میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں اسیر انتہائی کمزوری اور مسلسل بھوک کے باعث متعدد بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔
فلسطینی جیل میں گذشتہ کئی سال سے بے گناہ قیدی نے اپنی رہائی کو آخر ی خواہش کا نام دیا ہےجبکہ جیل سے آزادی نہ ملنے کی صورت میں اسیر نے بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش شادی شدہ ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں جو اپنے والد کی روز بروز صحت کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے شدید خوف کا شکار ہیں اورانہوں نے صہیونی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کی غیر قانونی حراست کو ختم کیا جائے۔