(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو پہلے بھی دنیا کے لیے سب سے بڑی تباہی قرار دیا تھا اور ایرانی حکومت کو پرتشدد اور عدم روادار کہا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ آئندہ آنے والے ایام میں امریکا کا دورہ کریں گے ۔
یہ دورہ ایران اور اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنی اہمیت کا حامل ہوگا جس میں اسرائیلی وزیر اعظم ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی بھر پور انداز میں اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے امریکا کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے ارادے کی کھل کر مخالفت کریں گے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو پہلے بھی دنیا کے لیے سب سے بڑی تباہی قرار دیا تھا اور ایرانی حکومت کو پرتشدد اور عدم روادار کہا تھاجبکہ ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے لیے "تہران کے جلاد”کے الفاظ استعمال کیے تھے۔
نفتالی بینیٹ نےایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سےخطرات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دوستوں سے مشورہ جاری رکھے گا، باہمی احترام سے باہر معلومات اور نظریات کا تبادلہ کرے گا ، لیکن آخر میں ہم اپنی قسمت کے ذمہ دار ہوں گے، کوئی اور نہیں۔