(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ملاقات میں اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی کے طریقوں کے علاوہ دوطرفہ اورعلاقائی معاملات پربھی بات چیت ہوئی۔
تفصیللات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پرقابض اسرائیلی ریاست کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی دعوت پراپنے پہلے سرکاری دورے پر مصرپہنچ گئے جہاں مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع اور دوطرفہ تعلقات کے ھوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اوراسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی کے طریقوں کے علاوہ دوطرفہ اورعلاقائی معاملات پربھی بات چیت ہوئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اورفلسطینیوں کےدرمیان 2014میں ختم ہونےوالےامن مذاکرات کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور مصری صدر کی باضابطہ سرکاری دورے پر ملاقات ہوئی ہے تاہم اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ اوروزیراعظم نفتالی بینیٹ فلسطین کے سخت مخالف اور مقبوضہ علاقوں میں قائم غیر قانونی صہیونی بستیوں کی توسیع کے حامی ہیں جس کے بعد موجودہ صورت حال میں مزاکرات کی دوبارہ بحالی کے امکانات بہت کم ہیں۔