• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیر خارجہ بحرین میں سفارت خانے کےافتتاح کے لیےپہنچ گئے

جمعہ 01-10-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی وزیر خارجہ بحرین میں سفارت خانے کےافتتاح کے لیےپہنچ گئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین آمد پر پرتپاک اور گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تاہم  فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابراہم اکارڈز معاہدے کے خلاف عوام نے ان کی آمد پر مانامہ کی سڑکوں پر ٹائر جلائے جس سے سیاہ دھواں فضا میں بلند ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپدگذشتہ روز خلیجی ریاست  بحرین پہنچ گئے جہاں وہ بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کے افتتاح کے ساتھ چند دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے جبکہ صہیونی وزیر خارجہ کے بحرین پہنچنے  کے بعدبحرینی شہر مانامہ سے اسرائیلی دارالحکومت کے لیے پہلی کمرشل پرواز بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔

بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے گذشتہ برس امریکی معاونت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جسے ’ابراہم اکارڈز‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت تک صرف دو عرب ممالک مصر اور اردن نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اگرچہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین آمد پر پرتپاک اور گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تاہم  عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابراہم اکارڈز معاہدے کے مخالفین نے ان کی آمد پر مانامہ کی سڑکوں پر ٹائر جلائے جس سے سیاہ دھواں فضا میں بلند ہوا۔

Tags: ابراہم اکارڈزافتتاحبحرینسفارت خانہصہیونی ریاست اسرائیلصہیونی وزیر خارجہصہیونیئزم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.