(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بینی گینٹز کے ملازم پر الزام میں کہا ہے کہ اس نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے ایران سے وابستہ ایک فرد سے رابطہ کیا اور وزیر دفاع کے گھر تک رسائی کی روشنی میں مختلف معاملات میں اس کی مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی حکومت کے دفاعی وزیر بینی گینٹز کے ایک 37 سالہ گھریلو ملازم عمری گورین گوروچووسکی پر ایران کے لیے جاسوسی میں مدد کی پیشکش کاالزام عائد کر تے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
بینی گینٹز کے ملازم پر الزام میں کہا ہے کہ اس نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے ایران سے وابستہ ایک فرد سے رابطہ کیا اور وزیر دفاع کے گھر تک رسائی کی روشنی میں مختلف معاملات میں اس کی مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر دفاع کے ملازم کو اس الزام میں رواں ماہ 4 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد اس کے خلاف عائد فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ اس نے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے ایرانی ہیکر گروپ بلیک شیڈو سے رابطہ کیا تھااور وزیر دفاع کے کمپیوٹر پر میلویئر انسٹال کرنے کی پیش کش بھی کی،جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر پیسے مانگے اور گروپ کو گینٹز کے ذاتی سامان کی تصاویر فراہم کیں۔