(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کےمطابق نفتالی بینیٹ نے صہیونی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل ہی اپنے کورونا ٹیسٹ کرائےتھے جو منفی آئے تاہم احتیاط کے طور پر بیٹی کے کورونا سےمتاثر ہونے کی خبر کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قبض صہیونی ریاست اسرائیل کے غاصب وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی بیٹی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صہیونی وزیر اعظم سمیت ان کے پورے گھت کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم نفتالی بینیٹ اور گھر کے دیگر افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود نفتالی بینیٹ اور ان کے اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نفتالی بینیٹ نے صہیونی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل ہی اپنے کورونا ٹیسٹ کرائےتھے جو منفی آئے تاہم احتیاط کے طور پر بیٹی کے کورونا سےمتاثر ہونے کی خبر کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزکورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومیکرون سے بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک شہری کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔