(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر خارجہ اپنے اس دورے میں ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانےکا باقاعدہ افتتاح کریں گےجبکہ امارات اور اسرائیلی اشتراک سے کی جانے والی اسرائیلی ٹیکنالوجی کی تعارفی کمپنیوں کی ایک تجارتی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپدکی سربراہی میں اسرائیلی وفد اپنے سرکاری دورے پر آج متحدہ عرب امارات پہنچ گیا جہاں اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے ہم منصب اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان سمیت متحدہ عرب امارات کے سینئر عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ اپنےاس دورے میں ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کا باقاعدہ افتتاح کریں گےجبکہ امارات اور اسرائیلی اشتراک سے کی جانے والی اسرائیلی ٹیکنالوجی کی تعارفی کمپنیوں کی ایک تجارتی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھےجس کے بعد کسی اسرائیلی عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کایہ پہلا اعلی سطح کا دورہ ہے جسے اسرائیل کی جانب سے خلیجی ریاست کا "تاریخی دورہ” قرار دیا جارہا ہے۔