(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ابوظہبی کے ولی عہد اور صہیونی وزیر اعظم نے گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم بنانےکے ساتھ ساتھ عالمی امور کے دیگر موضوعات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری نشریاتی ادارے وام کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے ابوظہبی کے ولی عہد اورمسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النھیان سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ کیا، گفتگو میں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر موضوعات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جن میں بالخصوص خطے اور دنیا کے لوگوں کےلیے خوشحالی اور امن کے حصول کی کاوشیں شامل ہیں۔