• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صیہونی شدت پسند رہنما مسجد اقصٰی پہنچ گیا، جھڑپوں کا سلسلہ شروع

جمعہ 11-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی شدت پسند رہنما مسجد اقصٰی پہنچ گیا، جھڑپوں کا سلسلہ شروع
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب شدت پسند صیہونی رہنما نے مسجد اقصیٰ کے  باب دمشق  پر صیہونی ریاست کے جھنڈے کے ساتھ اشتعال انگیز مارچ کیا ، صیہونی پولیس نے جھڑپوں میں صرف فلسطینوں کو گرفتارکیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی بائیں بازو کی شدت پسند جماعت  عظمہ یہودی پارٹی (Otzma Yehudit) کے رہنما بین گوویرنے اسرائیلی پرچم اور اپنے درجنوں حمایتوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے باب دمشق پہنچنے کی کوشش کی ، باب دمشق فلسطینیوں کے زیر استعمال ہے اور یہاں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

بین گوویر اور اس کے ساتھیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کو روکنے کیلئے اسرائیلی پولیس نے صوتی بم اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال  کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔

واضح رہے کہ بین گوویر کی جانب سے باب دمشق پرمارچ بہ طور احتجاج کیا گیا تھا، اسرائیلی پولیس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ اشتعال انگیز جھڑپوں جس کا اختتام غزہ سے مزاحمتی تحریک حماس کےساتھ شدید جنگ کی صورت میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں غزہ میں 67 بچوں 36 خواتین سمیت 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے اور اسرئیل کو بھی کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانہ پڑا تھا جبکہ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگراب مسجد اقصیٰ پر صیہونی شرپسندوں کی جانب سے دھاوے بولے گئے تو نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا ، کسی بھی ممکناء خطرات سے بچنے کیلئے اسرائیلی پولیس نے اسرائیل کی انتہائی بائیں بازو کی شدت پسند جماعت عظمہ یہودی پارٹی (Otzma Yehudit) کے رہنما بین گوویر کے حرم قدس جانے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف بہ طور احتجاج بین گوویر نے مسجد اقصیٰ پر جانے کی کوشش کی ۔

Tags: اسرائیلی پولیسباب دمشقبین گوویرحماسعظمہ یہودی پارٹیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.