(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حملے میں زخمی ہونے والے یوسف عواض نے بتایا کہ آباد کاروں نے ان پراور ان کی بیوی سمیت رشتہ دار خاتون کو لاٹھیوں سے مارا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہریطا کے مشرق میں واقع الثعالہ کمیونٹی پر صہیونی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی جوڑے سمیت خاتون پر بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد بد ترین زخمی ہوگئے۔
صہیونی غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے مقامی ادارے تحفظ اور کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعدد آباد کاروں نے کمیونٹی پر حملہ کیااورایک ہی خاندان کے مقامی رہائشیوں کو وحشیانہ تشدد کیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے یوسف عواض نے بتایا کہ آباد کاروں نے ان پراور ان کی بیوی سمیت رشتہ دار خاتون کو لاٹھیوں سے مارا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
فلسطینی عہدیدار فواد العمور نے نشاندہی کی کہ یطا کے مشرق میں آباد کاروں کے شہریوں پر حملے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اور منظم انداز میں ہوتے ہیں، جس کا مقصد انہیں بستیوں کے حق میں اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔