(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نےمسجد اقصٰی کے صحنوں میں شرانگیزی پھیلاتے ہوئے آزادانہ فلسطینیوں پر تشدد کیا اور اشتعال انگیز نعرے بازی جاری رکھی جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی صہیونیوں پر شدید سنگ باری کی گئی اور کئی آبادکار پتھراؤ کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں شر پسند صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مسجد کے تقدس کوپامال کرنے کی کوشش کی جبکہ مقدس مقامات کی جانب اور مسجد کے صحنوں میں شرانگیزی پھیلاتے ہوئے آزادانہ فلسطینی عبادت گزاروں پر تشدد کیااس کے ساتھ ہی اشتعال انگیز نعرے بازی بھی جاری رکھی جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی صہیونیوں پر شدید سنگ باری کی گئی اور کئی آبادکار پتھراؤ کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوگئے تاہم صہیونی فوج نے آبادکاروں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم پر قابو پانے کے لیے طاقت کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ہےاور بڑے پیمانے پر بے گناہوں کی گرفتاریاں عمل میں گئیں البتہ صرف فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیابعدازاں گرفتارکیے گئے کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیاہے جن کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مذہبی حکام کی جانب سے بار بار اعتراضات اور انتباء کے باوجود اسرائیلی قابض حکام 2003 سے صہیونی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کو مسجد میں داخل ہونے اور مقدس مقامات کی پامالی کی اجازت دیتے آرہے ہیں تجس کے باعث فلسطینی مسلمان مشتعل ہوںکر جوابی کارروائی کرتے ہیں اورقابض فوج باآسانی فلسطینی باشندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیتی ہے۔