(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصری حکام کی دعوت پر قاہرہ پہنچنے والے اسلامی جہاد کے وفد کی اس ملاقات کامقصد دیگرامورسمیت اسرائیل کے ساتھ موجودہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کرنا ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق فلسطینی تحریک "اسلامی جہاد”کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا۔
مصری حکام کی دعوت پر قاہرہ پہنچنے والے اسلامی جہاد کے وفد کی اس ملاقات کامقصد دیگر امورسمیت خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ موجودہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کر نا ہے۔
اسلامی جہاد کا وفد جنگ بندی کے معاملے، غزہ کی پٹی میں کشیدگی اور سرحد پر جاری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر بھی بات کرے گا۔
واضح رہےکہ غزہ میں ماہ مئی میں اسرائیل نے بمباری کی تھی البتہ مصر اورقطر کی کوششوں سےجنگ بندی ہوگئی گئی تھی تاہم صیہونی ریاستی دہشتگردی کے باعث 67بچوں اور 36خواتین سمیت 200سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔